اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ خواجہ آصف کا ڈیم کی تعمیر کا کریڈٹ لیگی حکومت کو دینا سرار ڈھٹائی اور بے شرمی ہے۔ جمعرات کو لیگی رہنماء خواجہ آصف کے بیان پر تحریک انصاف نے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف کا ڈیم کی تعمیر کا کریڈٹ لیگی حکومت کو دینا سرار ڈھٹائی اور بے شرمی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مہمند ڈیم کا پراجیکٹ 54 سال کی تاخیر سے شروع ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف بتائیں ڈیم کی تعمیر میں عملی طور پر کیا اقدامات اٹھائے؟۔انہوں نے کہاکہ لیگی وزراء کو لوٹ مار سے فرصت ملتی تو عوامی مفاد کے منصوبوں کی تکمیل کا سوچتے۔انہوں نے کہاکہ بطور وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف مہمند ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہاکہ منصوبہ لیگی حکومت کا تھا تو جانے سے پہلے سنگ بنیاد کیوں نہ رکھا۔انہوں نے کہاکہ لیگی حکومت کی نا اہلی اور غیر سنجیدگی کے باعث عدلیہ کو ڈیم کے معاملہ پر آواز اٹھانا پڑی۔انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کو بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ بننے کی پرانی عادت ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے سیالکوٹ میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا تب بھی یہی شور مچایا گیا۔انہوں نے کہاکہ چیخ چیخ کر کہا گیا پی ٹی آئی حکومت ہمارے منصوبے مکمل کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف تختیوں کے کریڈٹ کے لئے رونا دھونا بند کریں۔انہوں نے کہاکہ مہمند ڈیم منصوبے کے آغاز پر فیصل واوڈا اور وزیراعظم مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جمعرات کو لیگی رہنماء خواجہ آصف کے بیان پر تحریک انصاف نے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف کا ڈیم کی تعمیر کا کریڈٹ لیگی حکومت کو دینا سرار ڈھٹائی اور بے شرمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہمند ڈیم کا پراجیکٹ 54 سال کی تاخیر سے شروع ہو رہا ہے۔