جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

مسلم لیگ ن پارلیمانی پارٹی اجلاس، اختلافات عروج پر،سعد رفیق  اور جاوید لطیف  پارٹی پالیسیوں کے خلاف پھٹ پڑے،اہم رہنماؤں پر کھل کرتنقید

datetime 2  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، خواجہ سعد رفیق  اور جاوید لطیف  پارٹی پالیسیوں کے خلاف پھٹ پڑے پارٹی میں اسٹبلشمنٹ  بن چکی ہے چار پانچ  لوگ اعتماد  میں لئے بغیر  فیصلے کر رہے  ہیں جو  نواز شریف  کا بیانیہ نہیں  مانے  گا ختم ہو جائے گا۔

مہم پارٹی پالیسی کو نقصان پہنچا رہی ہے  جبکہ قربانیاں دینے والوں کو بھی نظر انداز  کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز  ہونے والے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی  کے اجلاس میں سینئر رہنماؤں  کے درمیان اختلافات  کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ جاوید لطیف  اور خواجہ سعد رفیق  نے نام لئے بغیر خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی، اور احسن اقبال  پر تنقید  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں  کو عہدے  ملنے چاہئیں  جو اصل کارکن اورحق وار ہیں۔ پارٹی کے اندر اسٹبلشمنٹ  بن چکی ہے چار پانچ  لوگ اعتماد  میں لئے بغیر فیصلے کر رہے ہیں اس طرح  کی اسٹبلشمنٹ کے فیصلے نہیں مانتے، نواز شریف کا بیانیہ  ہی حتمی بیانیہ ہے جو  اس نہیں مانے گا مٹ جائے گا۔ جاوید لطیف  نے کہا کہ نواز شریف  اپنی صاحبزادی کے ہمراہ جیل میں گئے لیکن پارٹی نے ان کے لئے کچھ نہیں کیا۔ جاوید لطیف  نے سوال  اٹھایا  ہے کہ کیا آواز  اٹھانے کے لئے بھی نواز شریف  کو خود کہنا پڑے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پارٹی میں قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ حنیف عباسی  کی پارٹی کیلئے قربانیاں  ہیں لیکن ان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک  پر پارٹی نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ جبکہ حمزہ شہباز  کے خلاف نام نہاد احتساب  پر بھی مہم  پالیسی  پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…