ڈسکہ)این این آئی) سلطان فتح علی ٹیپو شہید کا 220 واں یومِ شہادت کل ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا ، سلطان فتح علی ٹیپو1750ء میں بھاری ریاست میسور میں نواب حیدر علی خان کے گھر میں پیدا ہوئے انہوں نے انگریزوں سے آزادی کیلئے زندگی بھر جدوجہد کی 1782 ء نواب حیدر علی خان کی وفات کے بعد میسور کا اقتدار سنبھال کر ریاست کو سلطنت خداداد
کا نام دیا،سلطان فتح ٹیپو نے انگریز سماج سے آزادی حاصل کرنے کے لئے اپنے دورِ حکومت میں چار بڑی جنگیں لڑی ، انہوں نے تین جنگوں میں انگریزوں کو شکست دی تاہم 1799ء میں سرنگا پٹم میں لڑی جاینوالی آخری جنگ میں اپنے وزیراعظم میر صادق اور کمانڈر انچیف میر معین الدین کی غداری کے سبب 4مئی 1799ء کو انگریزوں کیخلاف جنگ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔