جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

نئے پاکستان میں بھی جنوبی پنجاب والے زندگی سے بیزار،پنجاب کے سب سے بڑے ڈویژن میں خود کشی کے لرزہ خیز سرکاری اعداد و شمار

datetime 2  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاول پور(آن لائن)پرانے پاکستان کی طرح نئے پاکستان میں بھی جنوبی پنجاب والے زندگی سے بیزار ،پنجاب کے سب سے بڑے ڈویژن بہاول پور میں اقدام خود کشی کے لرزہ خیز سرکاری اعداد و شمار سامنے آگئے ۔ بہاول پور ،رحیم یار خان اور بہاول نگر کے سرکاری ہسپتالوں سے موصول اعداد و شمار کے مطابق 2017سے اب تک ڈویژن بھر میں 9721 افراد نے خودکشی کی کوشش کی ۔

جس میں685 لقمہ اجل بن گئے۔ 1053 کیسز ریسکیو 1122 میں رپورٹ ہوئے، جن میں 18 افراد کو فوری طبی امداد بھی نہ بچا سکی۔بہاولپور شہر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 5272ہیں جس میں 386 جان سے گئے صرف وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں اقدام خودکشی کے 4563 کیسز درج ہوئے 2017 ء میں 2251اور 2018 ء میں 2034 جبکہ 2019 کے پہلے 3 ماہ میں ہی 278 کیسز رپورٹ ہوئے۔اسی طرح بہاولنگر اور رحیم یار خان کے مجموعی اعداد و شمار کے مطابق مختلف ہسپتالوں میں 4449 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 299 افراد زندکی کی بازی ہارے۔بہاولنگر میں 2071 کیسز میں سے 48 جبکہ رحیم یار خان میں 2378 کیسز میں سے 251 افراد جان سے گئے ڈویژن بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں زیادہ تر تعداد خواتین کی بتائی جاتی ہے۔ڈائریکٹر شعبہ حادثات و ترجمان بہاول وکٹویہ ہسپتال ڈاکٹر عامر بخاری سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس گزشتہ دو سالوں میں 4500 سے زائد ایسے افراد لائے گئے جنہوں نے کالا پتھر ،گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں،زرعی سپرے اور دیگر زہر استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہا اور ان میں سے 70 فیصد خواتین ہے جو اقدام خود کشی کی مرتکب ہوئیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ کیسز اس لیے زیادہ رپورٹ ہوئے کہ بہاول پور ڈویژن 400 کلو میٹر سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس کے علاوہ لودہراں ،جلال پور پیروالا جو کہ ملتان ڈویژن کے علاقے ہیں وہاں کے مریض بھی ہمارے پاس لائے جاتے ہیں۔جنوبی پنجاب میں اس بڑھتے ہوئے خود کشی کے رجحانات کی وجوہات بیان کرتے ہوئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ نفسیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر چوہدری کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میںخودکشی کے کیسز کا رپورٹ ہونے کی انتہائی خطرناک صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے اس کی سماجی وجوہات ہے جن میں مذہب کے اثرات کا کم ہونا ،عدام مساوت،مہنگائی،بیروزگاری،انصاف کی عدم فراہمی،معاشی ناہمواری اور گھریلو تنازعات شامل ہے جو کہ انسان کو زندگی سے بیزار کر دیتی اور وہ ان مسائل کا حل اپنی زندگی کاخاتمہ سمجھتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…