لاہور (آن لائن) حمزہ شہباز،خواجہ برادران،علیم خان کیسز کی سماعت کرنے والا لاہور ہائیکورٹ کا دورکنی بنچ تحلیل ہوگیا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں نیا دورکنی بنچ تشکیل، نیا بنچ چھ مئی سے کیسز کی سماعت کا آغازکرے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم احمد خان کی منظوری کے بعد نیب کیسز کی سماعت کے لئے نیا دورکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا،نئے بنچ کی تشکیل کے ساتھ ہی جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں نیب کیسز
کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ہو گیا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں نیا بنچ چھ مئی سے نیب کیسز کی سماعت کرے گا،نئے دو رکنی بنچ میں جسٹس سردار احمد نعیم بھی شامل ہیں،تحلیل ہونے والے بنچ کے سربراہ جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور بنچ کے دوسرے فاضل رکن جسٹس مرزا وقاص احمد روف رمضان المبارک کے دوران راولپنڈی بنچ میں کیسز سنیں گے،چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ہائیکورٹ کا نیا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔