اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کے تین ایڈ ہاک الاؤنس تنخواہ میں ضم کر کے تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافے سمیت دیگر تجاویز مشیر خزانہ کو ارسال ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ریگولیشن ونگ کو ہدایت دی گئی ہے کہ تین مختلف تجاویز تیار کر کے سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی جائےاور ہر آپشن کے ساتھ اس کے قومی خزانے پر مرتب ہونے والے مالی اثرات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق
وزارت خزانہ کی ہدایت پر ریگولیشن ونگ نے ایک تجویز پیش کی ہے کہ سرکاری ملازمین کو ملنے والے تین ایڈ ہاک ریلیف تنخواہ میں شامل کر کے تنخواہوں میں 10 فیصد تک اضافہ کر دیا جائے۔جب کہ پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے۔اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کوملنے والے میڈیکل الاؤنس ، بارڈر ایریا الاؤنس،ہاؤس رینٹ سمیت دیگر الاؤنسز میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کا بجٹ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پیش ہونے کا امکان ہے ۔