بیجنگ(آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسعود اظہر کے معاملے میں چین تمام فریقین سے ذمے دارانہ رابطے میں رہا نظرثانی شدہ تجاویز اور فریقین کی رائے کے تحت چین نے پابندی کے فیصلے پر اعتراض نہیں کیا، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کی کوششوں میں تعاون جاری رکھے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مسعود اظہر پر پابندی سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ مسعود اظہر کے معاملے میں چین تمام فریقین سے ذمے دارانہ رابطے میں
رہا حال ہی میں متعلقہ ممالک نے نظرثانی شدہ تجاویز کمیٹی میں جمع کرائی ہیں مناسب طریقے سے مسئلے کا حل انسداد دہشتگردی کے عالمی تعاون کا مظہر ہے نظرثانی شدہ تجاویز اور فریقین کی رائے کے تحت چین نے پابندی کے فیصلے پر اعتراض نہیں کیا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل قدر تعاون کیا ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی تعاون کا عالمی برادری کو اعتراف کرنا چاہیے، انہو ں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کی کوششوں میں تعاون جاری رکھے گا۔