اسلام آباد(نیوز ڈیسک) افغانستان سے شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر حملہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی،اس حملے پر پشتون تحفظ موومنٹ کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کی گئی اور اس حوالے سے ان کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا، جس سے پشتون تحفظ موومنٹ اور پاکستان مخالف افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو رہا ہے، یاد رہے کہ افغانستان میں اگر پٹاخہ بھی پھوٹے تو پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما چیخ اٹھتے ہیں لیکن پاکستان آرمی اور پاکستان پر ہونے
والے دہشت گرد حملوں کی کبھی مذمت نہیں کی جاتی۔پی ٹی ایم کی جانب سے شمالی وزیرستان حملے پر مکمل خاموشی ہے مگر پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشت گردوں کے خلاف کیے گئے آپریشن پر پروپیگنڈا جاری ہے اور پی ٹی ایم ان دہشت گردوں کے دفاع میں لگی ہوئی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سرحد پار سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، پاک فوج دھرتی کی حفاظت کیلئے قربانیاں دے رہی ہے، پی ٹی ایم قیادت ریاستی ادروں پر تنقید بند کرے، سرحد پر باڑ خیبرپختونخواہ کے عوام کی حفاظت کیلئے لگائی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغانستان کی حدود سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں پاک فوج وطن کی حفاظت کلئے قربانیاں دے رہی ہے، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہئے، اپنا آج وطن کے کل پر نثار کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کے قائدین پاکستانی ریاستی اداروں پر تنقید بند کریں، کیا شہید جوانوں کی بھی افغانستان میں نمازہ جنازہ ادا ہو گی یا یہ سہولت صرف پی ٹی ایم والوں کیلئے ہے، انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ خیبرپختونخواہ کے عوام کی حفاظت کیلئے لگائی جارہی ہے۔