جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا گیا

datetime 1  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) آل پاکستان کلر کس ایسو سی ایشن دیرینہ مطالبات کی منظوری کے لئے آج (بروز جمعرات)پارلیمنٹ ہاؤس کے باہراحتجاجی دھرنادے گی دھرنے سے قبل احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اس حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس سلسلے میں ایپکا کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سردار حنیف نے مختلف دفاتر کا دورہ کیااور

تمام محکموں کے صدور وجنرل سیکریٹریوں نے انہیں یقین دلایا کہ احتجای ریلی و دھرنے میں راولپنڈی کے کلرک ہراول دستہ کا کردار ادا کریں گے مختلف دفاتر کے دورہ کے دوران صدر ایپکا محکمہ تعلیم کالجز ضلع راولپنڈی ملک جمیل اعوان اور شہزاد کامران سمیت دیگر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک بھر سے کلر ک اپنے حقو ق کے لئے 2مئی کو اسلا م آبا د کا رخ کریں گے،ضلع راولپنڈی سے بھی ہزارو ں کلر ک ضلعی رہنما ؤ ں کی قیا دت میں پا ر لیمنٹ کے سا منے دھر نا دینے کے لئے جا ئیں گے حکو مت کو چا ہئے کہ وہ سرکاری ملازمین کے مطا لبا ت کے لئے لو لی پا پ دینے کے بجا ئے مذا کرا ت کے ذریعے مسا ئل حل کرے انہو ں نے کہا ہے کہ حکو مت مہنگا ئی کے تنا سب سے ایڈ ہا ک ریلیف ضم کر تے ہو ئے نئے بنیا دی پے سکیل پر تنخواہوں میں 100فیصد اضا فہ کرے،ریٹائر منٹ پر گرو پ انشو رنس اور بہبو د فنڈ کی ادا ئیگی کو یقینی بنا ئے،کنٹریکٹ و ڈیلی ویجزاور رول 17-A کے تحت بھر تی ہونے والے ملازمین کو فی الفو ر مستقل کرے،پنشن کی شر ح سا بقہ طریقہ کا ر 50فیصدکو بحا ل کرے شا دی، اسکا لر شپ گرا نٹس میں 100فیصد اضا فہ کیا جا ئے، باقی ماندہ کیڈرز بالخصوص لائبریری کلرکس کی فوری طور پر اپ گریڈیشن کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…