اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے علاج کے لیے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ن لیگ پوری طرح فعال نہیں ہے، میاں شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر حسین پارلیمانی لیڈر کے طور پر کام کر رہے ہیں لیکن ن لیگ قومی اسمبلی میں پوری طرح فعال ہونے کے لیے پارلیمانی لیڈر تبدیل کرنے کا سوچ رہی ہے، راناتنویر حسین
کی جگہ خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بارے میں حتمی فیصلہ ن لیگ کے اپوزیشن رہنما شہباز شریف ہی کریں گے۔ میاں شہباز شریف علاج کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہیں اور ان کی جلد واپسی کا امکان بھی کم ہے اس وجہ سے خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر بنانے کا فیصلہ شہباز شریف کی حتمی منظوری کے بعد ہی ہو گا۔