عمران خان ملکی مفاد کیلئے سب سے بڑا خطرہ،16 ارب یومیہ چوری کا بھی الزام، وزیراعظم کی تقریر پر ن لیگ کا سخت ردعمل

1  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب ملکی مفاد کو سب سے بڑا خطرہ آپ سے ہے،عمران صاحب یومِ تاسیس کہ موقع پر عوام سے سچ بولتے،23 سال سے جھوٹ بولنے پر معافی مانگتے، عمران صاحب آپ 16 ارب یومیہ چوری کر رہے ہیں، جس کا کبھی جواب نہیں دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اپنے کارکنوں سے اپنی نااہلی اور نالائقی پر معافی مانگتے،

عمران صاحب کارکنوں کو اپنی نو ماہ کے عوام پر مظالم کی داستان سْناتے، بتاتے کہ آپ نے عوام سے روٹی اور روزگار چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب وہی این آر او این آر او، چور چور، ڈاکو ڈاکو، عوام سے جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کو این آر او دینے پر معافی مانگتے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب غیر قانونی فنڈ پارٹی فنڈ سے علیمہ باجی اور اپنی غیر قانونی جائیدادیں بنانے پر کارکنوں سے معافی مانگتے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آج پاکستان تحریکِ انصاف کے ہومِ تاسیس کے موقع پر بھی آپ نواز شریف اور شہباز شریف کو نہیں بھولے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب صاحب قائداعظم کا روشن پاکستان تو آپ کو نواز شریف نے 2018میں دیا تھا، جو 5.8 فیصد کی رفتار پر ترقی کر رہا تھا، لوگ خوشحال تھے، نوجوانوں کے پاس اْمید تھی، روزگار تھا، دنیا میں عزت تھی، ملک دشمنوں اور دہشت گردی سے محفوظ تھا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب آج معافی مانگتے کہ شہباز شریف نے چار میٹرو بنا دیں لیکن آپ صرف پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے میٹرو کے کھڈے کھود سکے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب معافی مانگتے کے نواز شریف اور شہباز شریف نے ۱۱ ہزار میگاواٹ بجلی بنا دی اور آپ 350 ڈیم نہ بنا سکے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام سے معافی مانگتے کے آپ کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے پچھلے نو ماہ میں گیس،

بجلی، پیٹرول اور گھریلو صارفین کی ہر چیز تین گنا مہنگی ہو گئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب یومِ تاسیس کے موقع پر آج 23 سال سے جعلی اور غیر قانونی اکاؤنٹس سے پارٹی کو فنڈ کرنے کی معافی مانگتے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ یومیہ 16 ارب یومیہ چوری کر رہے ہیں، جس کا کبھی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ اربوں روپے یومیہ قرضہ لے کر حکومتی اخراجات پر خرچ کر رہے ہیں ایک بھی منصوبہ نہیں لگا۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پچھلے نو ماہ میں بنی گالہ کے گھر کا ریگولرائیزیشن، عوام کو جعلی گیس بل، دس فیصد مہنگائی، ترقی کی شرح آدھی کون سے ملکی مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کیونکہ آپ چور ہیں لوگوں نے ٹیکس دینا بند کر دیا ہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…