منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

اقوامِ متحدہ نے جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دے دیا، پلوامہ وکشمیری جدوجہد سے تعلق بارے پاکستانی موقف بھی تسلیم کر لیا گیا، بھارت ایک بار پھر ناکام ہو گیا

datetime 1  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہرکو دہشت گردقراردیتے ہوئے ان کا کا عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کے تمام اثاثے بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں،اِس سے پہلے امریکہ نے مسعود اظہر کا نام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں ڈلوانے کیلئے قرارداد کا مسودہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے ممبران میں تقسیم کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ

سیکیورٹی کونسل کمیٹی نے دہشت گرد تنظیموں داعش، القاعدہ، ان سے منسلک افراد، گروپ اور اداروں سے متعلق قراردادوں 1267 (1999)، 1989 (2011) اور 2253 (2015) کے مطابق مسعود اظہر کا نام پابندی کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ امریکا کے مسلسل مطالبے پر چین نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی کمیٹی کی جانب سے مسعود اظہر پر پابندی سے متعلق رکاوٹ سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ دیا تھا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوہانگ نے بیجنگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کمیٹی میں فہرست کے معاملے کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب سے زیادہ اراکین کی رائے ہے، دوسرا یہ کہ کمیٹی کے اندر ہی متعلقہ معاملے پر مشاورت جاری ہے اور کچھ پیش رفت حاصل ہوئی ہے، تیسرا یہ کہ میرا ماننا ہے کہ تمام فریقین کی مشترکہ کوششوں سے یہ معاملہ مناسب طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔جینگ شوہانگ نے کہا کہ اس معاملے کو کمیٹی میں ہی حل ہونے کرنے کی ضرورت ہے، بیجنگ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں معاملے سے نمٹنے کی مخالفت کرتا رہا ہے کیونکہ وہاں اجلاس عوامی ہوتا ہے جبکہ پابندی کمیٹی میں

یہ رازداری کے تحت ہوتا ہے۔بھارت 2016 سے مسعود اظہر کا نام پابندی کی اس فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا، لیکن اس کے مطالبے نے اس وقت زور پکڑا تھا جب رواں سال 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارت کی سینٹرل پولیس ریزرو فورس پر حملے کی ذمہ داری جیش محمد نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کے مستقل اراکین امریکا، برطانیہ اور فرانس نے بھارتی قرارداد کی حمایت کی تھی

لیکن چین نے چوتھی مرتبہ تکنیکی طور پر اس کو روک دیا تھا۔بھارت اور امریکا کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کی اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں نام کے اندراج کے لئے بطور سربراہ جیش محمد درخواست دی تھی، بھارت اور امریکا کا موقف مسعود اظہر کو مقبوضہ کشمیر، پلوامہ حملے سے جوڑنے کا تھا، تاہم پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کی سازش ناکام بنا دی ہے۔پاکستان کا اعتراض تھا کہ مسعود اظہر کا پلوامہ وکشمیری جدوجہد سے تعلق جوڑنا غلط ہے،

بھارت نے تاحال مسعود اظہر کے پلوامہ حملے میں ملوث ہونے سے متعلق ثبوت نہیں دیئے، جس پر یواین کمیٹی میں پلوامہ حملے اور کشمیری حق خود ارادیت سے مسعود اظہر کا تعلق الگ کرنے کا پاکستانی موقف مان لیا گیا ہے۔ دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کو خالصتاً حق خود ارادیت کی تحریک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی سے منسلک کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دی گئی ہے،

پاکستان اقوام متحدہ کی کمیٹی پر سیاست کی مخالفت کرتا ہے،دہشت گردی پر پاکستان کاموقف واضح ہے، کالعدم تنظیموں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں،مسعوداظہر کے اثاثے منجمد، سفری پابندی، اسلحے کی خریدوفروخت پرپابندی ہوگی، پاکستان پابندیوں پر فوری طور پر عمل درآمد کریگا،مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عوامی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ بدھ کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ اقوام متحدہ 1267 کمیٹی نے

مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ کمیٹی کے تمام تکنیکی معاملات کا احترام کیا ہے،پاکستان نے کمیٹی کے سیاسی استعمال کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی کمیٹی پر سیاست کی مخالفت کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت اور ان کے میڈیا نے پاکستان اور جدوجہد کشمیر کوبدنام کرنیکی کوشش کی حالانکہ مقبوضہ وادی میں تحریک آزادی خالصتاً حق خودارادیت کی تحریک ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگیں خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور اس وقت بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔انہوں نیکہاکہ دہشت گردی پر پاکستان کاموقف واضح ہے اور ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہیں، وزیراعظم واضح کرچکے ہیں کہ کالعدم تنظیموں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔اقوام متحدہ کی کمیٹی اجلاس پر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ کمیٹی کے تمام تکنیکی معاملات کااحترام کیا اور

کمیٹی کے سیاسی استعمال کی مخالفت کی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت، مسعود اظہر کو پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونے کو اپنی فتح قرار دے رہا ہے جس کیلئے بھارت نے 5 بار پہلے بھی کوشش کی تھی۔اقوام متحدہ میں مولانا مسعود اظہر کے حوالے سے ہونے والے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے مسعوداظہر کیخلاف پلوامہ اور کشمیر سے متعلق اپنا موقف تبدیل کیا ہے اور اب بھارت نے کشمیر سے متعلق الزام واپس لیا ہے، یہ فیصلہ چین کیساتھ مشاورت کے

بعد ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب مسعوداظہر کے اثاثے منجمد، سفری پابندی، اسلحے کی خریدوفروخت پرپابندی ہوگی، پاکستان ان پابندیوں پر فوری طور پر عمل درآمد کریگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سے آج تک کسی نے پابندیوں کااطلاق نہ کرنیکی شکایت نہیں کی کیو نکہ پاکستان، اقوام متحدہ کی تمام پابندیوں پر عمل درآمد کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کاموقف تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد مقامی اور قانونی ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں موجود ہے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عوامی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان سے آج تک کسی نے پابندیوں کا اطلاق نہ کرنے کی شکایت نہیں کی،پاکستان اقوام متحدہ کی تمام پابندیوں پر عملدرآمد کرتا ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…