جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کے اہم صوبے میں خواتین اور بچوں کے لیے مخصوص سکورا بس سروس کا افتتاح کر دیا گیا

datetime 1  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی صوبے میں خواتین کے لئے مخصوص سکورا بس سروس کا افتتاح کیا۔ یہ بس سروس خواتین اور ان کے ہمراہ بچوں کو محفوظ اور قابل اعتماد سفری سہولیات فراہم کرے گی۔ مذکورہ بس سروس حکومت جاپان کی مالی امداد اور UNOPS کی تکنیکی معاونت سے تکمیل پایا۔ اس پراجیکٹ کے تحت ایبٹ آباد میں 7 بسیں چلائی جائیں گی۔ UNOPS نے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے ان بسوں میں سفر کرنے والی

خواتین کے لیے پندرہ مخصوص بس سٹاپ بھی تیار کیے ہیں۔اپنے خطاب میں مشتاق غنی نے کہا کہ حکومت جاپان UNOPS کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو کہ خواتین کو سستی اور قابل اعتماد سفری سہولیات فراہم کرے گا اور یہ منصوبہ خواتین کی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس موقع پر UNOPS کے ڈائریکٹر چارلس نے کہا کہ یہ پراجیکٹ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی سربراہی میں اور ان کی کاوشوں سے آج تکمیل کو پہنچا انہوں نے مشتاق غنی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید اس امر پر روشنی ڈالی کہ باوجود اسکے کہ پبلک ٹرانسپورٹ سستی اور قابل اعتماد سفری سہولیات فراہم کرتی ہے لیکن پھر بھی خواتین ہراساں ہونے کے واقعات کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کو ترجیح نہیں دیتی۔ یہ خواتین کی نقل و حمل میں کمی کی وجہ ہے جس سے ان کی ترقی متاثر ہوتی ہے۔ تقریب میں اس بات پر خصوصی روشنی ڈالی گئی کہ یہ منصوبہ مشتاق غنی کی خصوصی کاوشوں اور ان کی قیادت میں تکمیل کو پہنچا۔ اس سروس سے ایبٹ آباد کی 64٪ فیصد خواتین کو فائدہ پہنچے گا۔ اس وقت یہ خواتین یا تو نجی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے پر مجبور ہیں

یا نجی ٹرانسپورٹ کے نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم اور روزگار سے محروم ہیں۔ مذکورہ بس سروس کا مقصد سفر کے دوران خواتین کو درپیش مسائل کا تدارک کرنا ہے اور خواتین کو محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنا ہے کیوں کہ تحفظ خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اسی لئے ان بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں اور خواتین ہوسٹس کو تعینات کیا گیا ہے۔ تمام مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ یہ منصوبہ ایبٹ آباد میں خواتین کی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…