لاہور(این این آئی)اورنج لائن کے ٹریک کا سول سٹرکچر پرفارمنس ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا جس کے بعد اس کی پرفارمنس رپورٹ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو بھجوا دی گئی۔ گزشتہ روز چینی کمپنی نے پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے انجن چلا کر ٹیسٹ کیا،چینی کمپنی نے ایک روز میں 27کلو میٹر یکطرفہ پرفارمنس ٹیسٹ مکمل کیاجبکہ اورنج لائن کا دو طرفہ ٹیسٹ 54کلو میٹر مکمل کیا گیا۔54کلو میٹر
کا دو طرفہ چکر پہلے 20کلو میٹر جبکہ بعد ازاں 50کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مکمل کیا گیا۔اورنج لائن کے پرفارمنس ٹیسٹ سے مضبوطی او رالائنمنٹ چیک کی گئی۔اس دوران منصوبے کے کنسلٹنٹ نیسپاک اور کنٹریکٹرز بھی ٹیسٹ رن پر موجود رہے۔پرفارمنس ٹیسٹ رن کو کنسلٹنٹ کی جانب سے تسلی بخش قرار دیا گیا جس کے بعد سول سٹرکچر کی پرفارمنس رپورٹ کو پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو بھجوا دیا گیا۔