راولپنڈی (این این آئی)پا ک فو ج کے تر جمان میجر جنر ل آ صف غفور نے کہا ہے کہ دنیا مزدوروں کی محنت کے بغیر نامکمل ہے۔ بدھ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آ صف غفور نے ٹو ئٹر پر اپنے پیغام کہا کہ دنیا مزدوروں کی محنت کے بغیر نامکمل ہے۔
ہم سب رب کے عطا کیے ہوے رتبے اور نصیب کے مطابق کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انسانیت میں برابر رہتے ہوئے ہمیں اس دنیاوی عارضی عہدوں میں اپنے سے کم عہدے کے ساتھیوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ مزدوروں کو سلام۔