اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان مہمند ڈیم منصوبے کا افتتاح (آج)جمعرات کو کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق مہمند ڈیم کا افتتاح (آج)جمعرات دو مئی کو وزیراعظم عمران کرینگے ۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی مدعو ہیں ،وزیرتوانائی ، چیئرمین واپڈا ، کے پی کے حکام اور دیگر اعلی افسران اس میں شریک ہونگے۔ ذرائع کے مطابق مہمند ڈیم منصوبہ واپڈا کی زیرنگرانی تیار کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق مہمند ڈیم
میں 1293ملین ایکڑ فیٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ذرائع نے بتایاکہ مہمند ڈیم سے 800میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔مہمند ڈیم کا ٹھیکہ وزیراعظم کے مشیر تجارت رزاق دائود کی کمپنی ڈیسکون کو دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق سال 2018-19کے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں اس ڈیم کیلئے 17ہزار ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سی جی جی سی اور ڈیسکون کمپنی کا جوائنٹ وینچر اس منصوبہ کو مکمل کریگا،مہمندڈیم منصوبہ جولائی سال 2024میں مکمل ہوگا۔