بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

’’اختیارت کی جنگ، وزیراعلی سندھ اور آئی جی آمنے سامنے‘‘ آنے والے دنوں میں کیا ہوگا؟کلیم امام نے حکومت کو انتباہی خط لکھ دیا

datetime 1  مئی‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت اور پولیس حکام کے درمیان اختیارات کے حصول کی جنگ شدت اختیار کرگئی، آئی جی سندھ کلیم امام نے صوبائی حکومت کو انتباہی خط لکھ دیاہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سندھ پولیس میں اختیارات کے لیے مشرف دور کا پولیس آرڈر بحال کرنے کی منظوری کے بعدسندھ میں پولیس افسران کے تقرروتبادلے کا اختیار کس کا ہو،

سندھ پولیس اور صوبائی حکومت آمنے سامنے آ کھڑی ہوئی۔آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے اختیارات کی آزادی سلب ہونے پر سندھ حکومت کو انتباہی خط لکھ دیاہے، سیکریٹری داخلہ کے نام لکھے خط میں کہا گیا کہ پولیس کے انتظامی اور آپریشنل اختیارات آئی جی کو حاصل ہیں۔پولیس سربراہ نے صوبائی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ آئی جی کی انتظامی خود مختاری اور آزادی کو یقینی بنائیں، متنبہ کیا کہ سندھ اور حکومت کے مفاد میں ہے کہ پولیس کا کوئی قانون عدالتی فیصلے کے برخلاف نہ ہو۔آئی جی سندھ پولیس نے کابینہ ارکان سے درخواست کی کہ وہ پولیس کے ورکنگ پیپر کا جائزہ لیں، مجوزہ پولیس قانون پر اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔صورتحال کیا رخ اختیار کرتی ہے، فیصلہ آنے والے دنوں میں ہوجائیگا۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…