اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

گیم آف تھرونز کے کردار ٹیرین لینسٹر کا ہم شکل پاکستانی ویٹر ماڈل بن گیا

datetime 30  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن): جیسے پاکستانی ڈرامے دنیا بھر میں اپنی خاص نوعیت اور اسٹوری لائن کی وجہ سے مشہور ہیں ویسے ہی کچھ غیر ملکی ڈرامہ سیریز بھی ایسی ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔ اس میں سے ایک سیریز ”گیم آف تھرونز” بھی ہے۔ حال ہی میں راولپنڈی میں گیم آف تھرونز کے ایک کردار ٹیرین لینسٹر کا ہم شکل راولپنڈی میں دیکھا گیا۔معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ روزی خان ایک معمولی ویٹر ہے۔ لیکن روزی خان کو کیا معلوم تھا کہ اس کی شکل و صورت اسے

ایک دن ماڈل بنا دے گی۔ ٹیرین لینسٹر سے مشابہت رکھنے کی وجہ سے روزی خان کو ایک اشتہار میں کام کرنے کا موقع مل گیا اور وہ ماڈل بن گیا۔ روزی خان کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مانسرہ سے ہے اور وہ راولپنڈی کے ایک ہوٹل میں ویٹر ہے۔ٹیرین لینسٹر کو ہوٹل پر کام کرتے دیکھ کر کئی لوگ حیران رہ گئے تھے، کیونکہ ان کی شکل گیم ا?ف تھرونز کی کردار ٹیرین لینسٹر سے ملتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ روزی خان کا قد بھی اتنا ہی ہے جتنا گیم ا?ف تھرونز کے بونے کردار ٹیرن لینسٹر کا ہے۔ بوطر ویٹر کام کرنے والے 25 سالہ روزی خان کا قد 4 فٹ سے کم ہے اور ان کی شکل 49 سالہ امریکی اداکار پیٹر ڈنکلیج سے ملتی ہے۔جس وجہ سے انہیں دنیا بھر میں شہرت ملی، یہی وجہ ہے کہ انہیں ایک ا?ن لائن فوڈ سروس فراہم کرنے والے ادارے کے اشتہار میں کام کرنے کا موقع مل گیا۔ آن لائن فوڈ ڈیلیوری فراہم کرنے والے ادارے ”چیتے” نے روزی خان کے اشتہار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ اشتہار میں دیکھا گیا کہ ٹیرین لینسٹر کے ہم شکل روزی خان کو ہوٹل پر کھانا کھاتے ہوئے دیکھ کر کئی لوگ ان کے پاس آتے اور ان کے ساتھ سیلفی بنوانے کی فرمائش کرتے ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…