اسلام آباد(آن لائن) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر حکومت کا مزدوروں کے لئے تحفہ ، 7 سال سے بیرون ملک مقیم تارکین وطن غریب مزدوروں کو فضائی کرایوں میں سبسڈی دینے کا فیصلہ، غربت مٹاؤ احساس پروگرام کے تحت، مزدور کا احساس پروگرام بھی شروع کیا جائے گا رجسٹریشن سے مزدوروں کو پنشن و دیگر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی میڈیا رپورٹس کے مطابق
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے حکومت نے غربت مٹاؤ پروگرام احساس کے تحت مزدوروں کا احساس کے نام سے نیا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تارکین وطن غریب مزدوروں کو فضائی کرایوں میں سبسڈی دی جائے گی۔ ایئر ٹکٹ پر سبسڈی ان لوگوں کو دی جائے گی جو گزشتہ سات سال سے بیرون ملک ملازمت کی غرض سے مقیم ہیں۔ سبسڈی دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں مزدوروں کی فلاح کے حوالے سے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ مزدور کا احساس پروگرام کا اعلان آج کیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت آئندہ سال سے مزدوروں کی رجسٹریشن عمل میں لائی جائے گی۔ رجسٹریشن سے مزدوروں کو پنشن و دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق اصل چیلنج متعلقہ قوانین پر عملدرآمد ہے مزدوروں کے تحفظ کے لئے مرحلہ وار اقدمات اٹھائے جائیں رجسٹریشن کے عمل سے روایتی و غیر روایتی شعبوں سے منسلک تمام مزدوروں کا ریکارڈ میسر آسکے گا۔