لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون کی منظوری کے موقع پر حکومتی اراکین کیلئے AYESاور NOدرد سر بن گیا۔ اپوزیشن کی ترمیم پر اسپیکر نے ایوان کی رائے لی تو حکومتی اراکین نے غلطی سے بلند آواز میں AYESکہہ کر حق میں ووٹ دیدیا جس پر اپوزیشن اراکین نے زبردست شور کیا اور تالیاں بجائیں اور اس موقع پر حکومتی اراکین کے
چہروں پر سبکی کے آثار نمایاں تھے تاہم اسپیکر نے دوبارہ ایوان کی رائے لی اور حکومتی بنچوں نے NOکے ذریعے مخالفت میں ووٹ دیا۔ دوسری ترمیم کے بعد جب اسپیکر نے دوبارہ ایوان سے رائے لی تو حکومتی اراکین نے پہلے کی طرح یکدم جوش و خروش سے NOنہ کہا اور ایک حکومتی رکن نے اونچی آواز میں کہا کہ NOکہنا ہے اور اس ساری صورتحال پر حکومتی اراکین محظوظ ہوتے رہے۔