اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عوام گلیکسی ٹائپنگ جاب کی غیر قانونی سرگرمیوں سے ہوشیار رہیں، ایس ای سی پی نے انتباہ جاری کردیا

datetime 30  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ گلیکسی ٹائپنگ جابز (سنگل ممبر کمپنی) پرائیویٹ لمیٹڈ کی غیر قانونی سرگرمیوں سے ہوشیار رہیں۔ یہ کمپنی عوام کو سرمایہ کاری پر غیرحقیقی منافع کا لالچ دے کر رقوم اکھٹی میں ملوث پائی گئی ہے۔ ایس ای سی پی نے اس کمپنی کے خلاف کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 301 کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ای سی پی نے اس کمپنی کے حوالے سے قومی اخبارات میں انتباہ جاری کیا تھا

جبکہ اس کمپنی کے خلاف تحقیقات کے لئے کیس متعلقہ اداروں کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ مذکورہ کمپنی سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے رقوم وصول کر رہی ہے۔ یہ عوام کاانتہائی پر کشش منافع کا لالچ دے کر رقوم وصول کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ غیر قانونی طریقے سے ڈپازٹ اکھٹی کر رہیں ہے اور ایسی سکیموں میں آپ کا سرمایہ ڈوب سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایس ای سی پی نے اس کمپنی کو سرمایہ کاری کے لئے عوام سے رقوم وصول کرنے کا لائسنس ہر گز جاری نہیں کیا ہے۔ اس کمپنی کی ویب سائٹ https://investment.galaxytypingjobs.com/ ہے۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنی اپنی تشہیر کے لئے اپنے رجسٹرڈ نام کا مخفف جی ٹی جے (GTJ) پرائیویٹ لمیٹڈ کا استعمال کر رہی ہے۔ اس تناظر میں عوام کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ جی ٹی جے (GTJ) پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے کوئی کمپنی ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ نہیں ہے۔ عوام کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت پاکستان میں ملٹی لیول مارکیٹنگ، منافع کے حصول کی پا نزی یا پیرامڈ سکیموں کی اجازت نہیں او اس طرح کا کوئی بھی کاروبار ممنوع اور خلاف قانون ہے۔ عوام اپنے قیمتی سرمائے کو ان غیر حقیقی سکیموں جن کی تشہیر میڈیا، ویب سائٹ، ای میلز اور موبائل فون کیکے ذریعے بھیجے جانے والے پیغامات سے کی جاتی ہے سے محفوظ رکھیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…