اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

آئندہ 2 برسوں میں 27 ارب ڈالر کے قرضوں کی واپسی،پاکستان بڑے معاشی بحران میں پھنس گیا،آئی ایم ایف کے انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 30  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے خبردارکیاہے کہ آئندہ دو برسوں میں پاکستان کے 27ارب ڈالر کی قرضے میچور ہوجائیں، معاشی سست روی اورمہنگائی میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا رہے گا۔عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان،افغانستان اورخلیجی ممالک کی معیشت پر اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ جاری کردیا ہے، رپورٹ میں پاکستان اور افغانستان کی

معاشی شرح نمو میں نمایاں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ خلیجی ممالک کی معاشی ترقی کی شرح سست روی کا شکار رہے گی، پورے خطے میں افراط زر کی شرح 11فیصد سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.9 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جو پورے خطے کی معاشی ترقی کی شرح پر دباؤ ڈالے گی، اس کے علاوہ روپے کی قدر میں کمی دیگر عوامل کے ساتھ خطے میں مہنگائی میں اضافے کا باعث بنے گی۔آئی ایم ایف نے خبردارکیاہے کہ آئندہ دو برسوں میں پاکستان کے 27ارب ڈالر کے قرضے واجب الادا ہوجائیں گے، جس سے ملک کی معیشت کو بیرونی خدشات اور عدم استحکام کا سامنا رہیگا۔رپورٹ میں کہا گیا پاکستان میں ٹیکس وصولیاں تاحال کم ہیں، نقصان میں چلنے والے اداروں کی وجہ سے وسائل کا درست استعمال نہیں ہورہا، اداروں کی تنظیم نو اور مالیاتی استحکام کی ضروری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا پاکستان میں ٹیکس وصولیاں تاحال کم ہیں، نقصان میں چلنے والے اداروں کی وجہ سے وسائل کا درست استعمال نہیں ہورہا، اداروں کی تنظیم نو اور مالیاتی استحکام کی ضروری ہے



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…