نامورامریکی کمپنی کی سرکاری ہسپتالوں کی بحالی کے تمام اخراجات برداشت ، مختلف طبی سہولیات فراہم کرنے کی حیران کن پیشکش

30  اپریل‬‮  2019

لاہور(این این آئی) امریکی نامور کمپنی نے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو صوبہ بھر میں مختلف طبی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے مقامی ہوٹل میں امریکی نامور کمپنی کی جانب سے خصوصی پریذنٹیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر زاہد اختر زمان، سپیشل سیکرٹری مدثر وحید، ایڈیشنل سیکرٹری فاطمہ شیخ،عبدالحق بھٹی اور امریکی کمپنی کی جانب سے علی حجاج، انڈریو اور ڈاکٹر مظہر نے شرکت کی۔امریکی کمپنی کے نمائندگان میںپنجاب کے ہسپتالوں میںمختلف منصوبوں کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ امریکی نامور کمپنی کی جانب سے محکمہ صحت پنجاب کو مختلف طبی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش انتہائی خوش آئند ہے۔ امریکی نامور کمپنی پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کی بحالی کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب کی عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی ان کا بنیادی حق اور ریاست کی اہم ذمہ داری ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی ذمہ داری پوری ایمانداری سے نبھا رہے ہیں۔ خط غربت سے گر جانے والے خاندانوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرکے نئے پاکستان کو سنواریں گے۔نمائندہ امریکی کمپنی نے کہاکہ ہماری کمپنی ترکی، بھارت اور کینیا میں مختلف صحت منصوبوں میں امداد فراہم کر رہی ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو ریلیف دینے کیلئے وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…