قومی اسمبلی، مسلم لیگ (ن)او رتحریک کے ارکان درمیان شدیدگرما گرمی، لیگی ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا،سپیکر مطالبہ ماننے پر مجبور ہوگئے

29  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان پاکستان مسلم لیگ (ن)او رتحریک کے ارکان درمیان گرما گرمی دیکھی گئی،شاہد خاقان عباسی کو بات کر نے کی اجازت نہ دینے اور مائیک بند ہونے پر لیگی ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا،مجبوراً اسپیکر نے سابق وزیر اعظم کو بات کر نے کی اجازت دیدی۔

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے ارکان کے درمیان گرما گرمی دیکھی گئی۔ وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہاکہ پی آئی اے خسارے میں ہے تو ائر بلیو منافع میں کیوں ہے؟۔غلام سرور خان کے ریمارکس پر لیگی ارکان نے احتجاج شروع کر دیا، اس موقع پر اسپیکر نے شاہد خاقان عباسی کو بات کرنے کی اجازت بھی نہ دی،مائیک بند ہونے پر لیگی ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤکر لیاجس کے بعد اسپیکر نے شاہد خاقان عباسی کو بات کرنے کی اجازت دیدی۔ اجلاس کے دور ان سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی اور گیس قیمتوں کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ میں سیکرٹری کو بتاؤں گا تو گیس کی قیمتیں بھی کم ہو جائیں گی۔ شاہ خاقان عباسی نے کہاکہ جو مجھ پر الزام لگائے گا اس کو جواب بھی ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ قائمہ کمیٹی میں میڈیا کی موجودگی میں ہر سوال کا جواب دوں گا۔غلام سرور خان نے کہاکہ میں نے شاہد خاقان عباسی پر کوئی الزام نہیں لگایا۔ انہوں نے کہاکہ میری لوٹ مار کا کوئی چرچا نہیں اور نہ ہی نیب میں کوئی انکوائریاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ کی لوٹ مار کے چرچے زبان زد عام ہیں،1985 سے میں سیاست میں ہوں اور شاہد خاقان عباسی بھی سیاست میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم دونوں کے خاندانوں کا احتساب کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں میں سے جس کے اثاثوں میں اضافہ ہوا ہو اس کو ڈی چوک میں الٹا لٹکا دیں۔بعد ازاں اسپیکر نے اجلاس کی کاروائی نماز عصر کیلئے معطل کر دی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…