جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

 اسلام آباد کے ٹول پلازہ پر خوفناک حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد12ہوگئی،تمام مسافر زندہ جل گئے، حادثہ کیوں ہوا؟افسوسناک انکشافات

datetime 29  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ٹول پلازہ کی دیوار سے مسافر جاٹکرائی جس کے نتیجے میں بارہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پیر کو سرگودھا سے راولپنڈی آنے والی مسافر گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹول پلازہ کی دیوار سے جاٹکرائی

جس کے نتیجے میں بارہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ترجمان موٹروے کے مطابق حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی جس وجہ سے لاشوں اور زخمیوں کو گاڑی کاٹ کر نکالنا پڑا۔ گاڑی میں 17 مسافر سوار تھے جن میں سے 9 موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، 8 زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید تین افراد خالق حقیقی سے جا ملے۔موٹروے ترجمان کے مطابق گاڑی کا نمبر ایل ای ایس 7070 تھا،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈرائیور سو گیا تھا۔پمز ہسپتال کے حکام کے مطابق بچ جانے والے پانچ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی ابھی شناخت کا عمل مکمل نہیں ہوا۔پمز ہسپتال کے برن سنڑ میں لانے والے مسافروں کا 90 فی صد جسم جلا چکا ہے،جاں بحق ہونے والے مسافروں میں دو خواتین دو بچیاں اور اٹھ مرد شامل  ہیں۔شدید جلے ہوئے مسافروں میں ایک خاتون ایک بچہ اور چار مرد شامل ہیں۔  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ٹول پلازہ کی دیوار سے مسافر جاٹکرائی جس کے نتیجے میں بارہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پیر کو سرگودھا سے راولپنڈی آنے والی مسافر گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹول پلازہ کی دیوار سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں بارہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…