بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) کا حکومتی اقدامات کی بھرپور مزاحمت اور بجٹ کی ڈٹ کر مخالفت کا فیصلہ،نوازشریف کی رہائی سمیت 9مطالبات رکھ دیئے 

datetime 29  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے وزیر اعظم عمران خان سے 9مطالبات کر تے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان پارلیمان میں آکر کابینہ میں ردوبدل اور آئی ایم ایف کی شرائط، ایل این جی پرشرائط پر جواب دیں،ادویات سکینڈل میں کرپشن کرنے والے وزیر کی کارکردگی کی تفصیلات وزیراعظم ایوان میں آکر بتائیں،محمد نوازشریف کو فوری رہا کیا جائے، علاج بلا تاخیر ہونا چاہئے۔

پیر کوپاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں پارٹی کی سینئر قیادت اور اراکینِ پارلیمان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دور ان پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم عمران خان سے9 مطالبات کردئیے۔ مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم سے مطالبہ کیاکہ وزیراعظم عمران خان پارلیمان میں آکر کابینہ میں ردوبدل اور آئی ایم ایف کی شرائط، ایل این جی پرشرائط پر جواب دیں۔انہوں نے کہاکہ گیس بلوں میں جعلسازی اور عوام کو لوٹنے کی تفصیل جس ڈاکے کا اعتراف خود حکومت نے کیا ہے،وزیراعظم ایوان میں آکر اس کی تفصیلات فی الفور پیش کریں۔انہوں نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کی مذمت، ادویات سکینڈل میں کرپشن کرنے والے وزیر کی کارکردگی کی تفصیلات وزیراعظم ایوان میں آکر بتائیں۔ انہوں نے مطا لبہ کیا کہ وزیراعظم ایوان میں آکرقوم کو بتائیں کہ وزراء نے قومی مفاد کے خلاف کیا کام کیا؟ انہیں کیوں نکالا گیا؟ کرپشن کی تفصیل بتائیں؟۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مزید مہنگائی کے حکومتی اقدامات کی بھرپور مزاحمت کرنے اور بجٹ کی ڈٹ کر مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا۔جاری بیان میں کہاگیاکہ وزیراعظم کا کوئی معاشی وژن نہیں،ایوان میں آکر بجٹ کی تفصیل بتائیں، عوام دشمن اقدامات والا بجٹ قبول نہیں کریں گے،رمضان المبارک کے پیش نظر غریب عوام اور تنخواہ دار طبقات کو تین ہزار روپے تنخواہ میں فوری اضافہ کا ریلیف دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

بیان کے مطابق قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے مطالبہ پر فوری عمل کیاجائے، بدترین مہنگائی نے غریبوں کا روزہ رکھنا مشکل بنادیا ہے۔بیان میں کہاگیاکہ نیشنل ایکشن پلان پر ایوان میں فوری بریفنگ دی جائے، حکومت اس حساس معاملے میں غفلت، تاخیر اور کوتاہی کا مظاہرہ نہ کرے۔ بیان کے مطابق محمد نوازشریف کو فوری رہا کیا جائے، ان کا علاج بلا تاخیر ہونا چاہئے۔ بیان میں کہاگیاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ایل این جی کی کیا تفصیل اور شرائط طے ہوئی ہیں، قوم اور ایوان کو بتائی جائیں۔بیان کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

بیان میں کہاگیاکہ حکومت کا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت پر سیاست کرنا قابل مذمت ہے۔بیان میں کہاگیاکہ عمران خان حکومت محمد نواز شریف کی صحت کے معاملے میں عدالت میں پہلے ہی جھوٹی ثابت ہو چکی ہے۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال اور عدم استحکام پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی اور افراط زر کی شرح 10 فیصد پر پہنچنا حکومت کی نالائقی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بیان میں کہاگیاکہ پارلیمانی پارٹی کی پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ کے ارکان کی معطلی کی قابل مذمت ہے۔ بیان میں کہاگیاکہ حکومت وفاقی اور صوبائی سطح پر سیاسی اختلافی رائے رکھنے والوں کی زبان بندی کے لئے حکومتی اختیارات استعمال کر رہی ہے،حکومت کا آمرانہ رویہ خود اس کے لیے تباہ کن ہے، ایسے اقدامات عدم استحکام میں مزید اضافے کا باعث ہیں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ اپوزیشن قوم کی آواز پارلیمان میں بلند کرتی اور حکومت کی نالائقی اور نااہلی کو بے نقاب کرتی رہے گی

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…