اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے جلسے میں بدنظمی کن 2 رہنمائوں میں اختلاف کی وجہ سے ہوئی؟سراغ مل گیا

datetime 29  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کے یوم تاسیس میں بدنظمی کی وجہ 2 رہنمائوں کے درمیان اختلافات بتائی جارہی ہے، تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے جلسے میں بدنظمی کا نوٹس لے لیا ۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق خرم شیر زمان اور رکن قومی اسمبلی سیف الرحمن میں یوم تاسیس کی تقریب میں تلخ کلامی ہوئی۔

جس کے بعد سیف الرحمن جلسہ گاہ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیف الرحمن کے حامیوں نے جلسہ گاہ کے اگلے حصے میں پہنچنے کی کوشش کی لیکن ان کو کامیابی نہ ہو سکی۔جس کے بعد سیف الرحمن کے حامی مرکزی جلسہ گاہ میں پہنچ گئے۔ تحریک انصاف کے ایک رہنما نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ اعلی قیادت کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا اور سیف الرحمن اور خرم شیر زمان کے خلاف کاروائی کا امکان ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے جلسے میں بد نظمی کا نوٹس لے لیا ہے۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں جو عناصر ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان پی ٹی آئی عمر سرفراز چیمہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین کی ہدایت کر دی گئی ہے۔واقعے کے تصویری اور ویڈیو شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، بد نظمی میں ملوث افراد سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ترجمان کے مطابق شر پسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کارکنان ملوث ہوئے تو سخت انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…