اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک کے مہینے میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں اب گانوں کی بجائے تلاوت قرآن پاک ، نعتیں ، احادیث سمیت اسلامی لٹریچر چلے گا ۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ رمضان المبار ک کے مقدس ماہ میں گانے، فلموں کی تشہیر کی بجائے رمضان المبارک کی آفادیت ،
قرآنی آیات ، نعتیں ، احادیثت ، اسلامی لٹریچر کی تشہیر کو یقنی بنایا جائے تاکہ لوگ اس ماہ کی برکات کیساتھ ساتھ ایمان کی تجدید اصلاح اور مسافروں کی اخلاقی اقدار کو پروان چڑھاسکیں۔ پنجاب حکومت نے ٹرنسپورٹ اتھارٹی کو نوٹس جاری کیا ہے کہ تمام سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ان اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کروائیں ۔