بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

دنیا بھر میں 11 ہزار پاکستانی مختلف جیلوں میں قید،سب سے زیادہ کس ملک میں قید ہیں؟ افسوسناک انکشافات

datetime 23  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) معروف غیر سرکاری تنظیم جسٹس پراجیکٹ پاکستان نے دوسرے ممالک میں قید پاکستانیوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ دنیا بھر میں 11 ہزار پاکستانی جیلوں میں قید، سب سے زیادہ سعودی عرب 3 ہزار309 ، بھارت 582 جبکہ ایران کی جیلوں میں 189 پاکستانی قید ہیں۔

سعودی ولی عہد نے 2100 پاکستانیوں کی رہائی کااعلان کیا لیکن صرف 200 قیدی ہی وطن واپس آ سکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اندرونی بیرونی و بیرون ملک جیلوں میں قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے ادارے جسٹس پراجیکٹ پاکستان نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کے اعداد و شمار جاری کر دےئے ہیں جس کے مطابق سب سے زیادہ سعودی عرب کی جیلوں میں تین ہزار تین سو نو قیدی موجود ہیں۔ سعودی ولی عہد نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں 2100 پاکستانی کی رہائی کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک صرف 200 پاکستانی قیدی ہی رہا ہو کر پاکستان پہنچے ہیں رپورٹ کے مطابق بھارتی جیلوں میں 582 جبکہ ایران کی جیلوں میں 189 پاکستانی قیدی موجود ہیں رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مزدور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں لیکن ان کی رہائی سے متعلق قوانین نہ ہونے سے تارکین وطن کو شدید خطرات لاحق ہیں سعودی عرب کی جیلوں میں قیدیوں کو سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔ جبکہ پاکستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ بھی انتہائی حساس ہے۔ معروف غیر سرکاری تنظیم جسٹس پراجیکٹ پاکستان نے دوسرے ممالک میں قید پاکستانیوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ دنیا بھر میں 11 ہزار پاکستانی جیلوں میں قید، سب سے زیادہ سعودی عرب 3 ہزار309 ، بھارت 582 جبکہ ایران کی جیلوں میں 189 پاکستانی قید ہیں۔ سعودی ولی عہد نے 2100 پاکستانیوں کی رہائی کااعلان کیا لیکن صرف 200 قیدی ہی وطن واپس آ سکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…