کراچی،دانت کے درد کا علاج کرانے آنیوالی لڑکی کو دو افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا، موت کس وجہ سے واقع ہوئی؟میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، افسوسناک انکشافات

23  اپریل‬‮  2019

کراچی (این این آئی) کورنگی نمبر پانچ کے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں غلط انجیکشن سے جاں بحق ہونے والی عصمت کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ایم ایس کورنگی اسپتال کی جانب سے بنائی گئی تین رکنی کمیٹی نے محکمہ صحت کو بھیجی گئی اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ

شاہزیب نامی لڑکے نے عصمت کو 10 ایم ایل کا انجیکشن لگایا اور کچھ ہی دیر بعد 5 ایم ایل کا ایک اور انجیکشن لگادیا جس سے لڑکی کی طبیعت بگڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی دانت کے درد کا علاج کرانے اسپتال آئی تھی جہاں 15 ایم ایل کا انجیکشن لگنے سے لڑکی کی طبیعت بگڑگئی، طبیعت بگڑنے کے بعد لڑکی کو ایمرجنسی بھیج دیا گیا اور ایمرجنسی کے ڈاکٹر نے عصمت کو دل کے ڈاکٹر کے پاس بھیج دیا۔تین رکنی کمیٹی میں سربراہ ڈاکٹر فوزیہ معین ڈاکٹرحسن علوی اور ڈاکٹر سعید شامل ہیں۔ دوسری طرف پولیس بھی اپنی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔عصمت کے ورثا نے عوامی کالونی پولیس کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا جس کے بعد تفتیش تھانہ ابراہیم حیدری منتقل کردی گئی ہے۔گزشتہ ہفتے کراچی کے اسپتال میں عملے کی غفلت سے عصمت نامی لڑکی جان کی بازی ہاری گئی تھی۔ پولیس نے کمپاڈرشاہزیب کا گرفتار کرلیا ہے جب کہ ڈاکٹر ایاز تا حال مفرور ہے۔تحقیقات کے مطابق لڑکی کو موت کے بعد تین گھنٹے تک ٹی بی وارڈ میں ہی رکھا گیا تھا اور مبینہ طورپر دو افراد نے عصمت کو اپنی ہوس کا نشانہ بھی بنایا تھا۔  کورنگی نمبر پانچ کے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں غلط انجیکشن سے جاں بحق ہونے والی عصمت کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…