کراچی( آن لائن ) پاکستان ریلوے کی فریٹ ٹرین ایک بارپھر پٹری سے اترگئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق حیدرآباد اسٹیشن پر فریٹ ٹرین کی 2 بوگیاں ٹریک سے اترگئی ہیں۔ فریٹ ٹرین کی ان 2 بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے کیلئے فوری کارروائی کاآغاز کردیا گیا ہے۔ٹرین سروس کو بحال کرنے کیلئے
ٹیمیں موقع پرموجود ہیں۔حکام کے مطابق حادثے کی وجہ سے کراچی ریلوے اسٹیشن سے پاکستان ایکسپریس اورعلامہ اقبال ایکسپریس تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔ آج شام روانہ ہونیوالی دیگر ٹرینیں تاخیرکا شکار ہونگی۔صادق آباد: رحیم یارخان ٹرین حادثے کے بعد اپ ٹریک بحال کر دیا گیا۔