اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں بڑھتی مہنگائی اور غربت کے باعث کئی لوگ ایسے ہیں جنہیں کھانے کو روٹی تک میسر نہیں۔ اس بڑھتی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے ایک بزرگ سبزی فروش نے اپنے سٹال پر غریب افراد کے لیے بینر لگایا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’اپنے بچوں کو بھوکا نہ سلائیں، پیسے نہیں ہیں تو سبزی مفت لے جائیں‘‘۔ انسانیت کے جذبے بے بھرپور یہ الفاظ بزرگ
دکاندار کو انسانیت دوست ثابت کرتے ہیں۔ سبزی فروخت کرکے اپنے بچوں کو پیٹ پالنا بھی انتہائی مشکل کام ہے لیکن ان بزرگ نے غریبوں کے لیے مفت سبزی دینے کا بینر لگا دیا ہے۔ بزرگ دکاندار کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور لوگ ان کی تعریف کر رہے ہیں اور ان کے جذبے کو سراہا رہے ہیں اور لوگوں کا کہناہے کہ ہمیں بھی اپنے قریب رہنے والے غریبوں کاخیال رکھنا چاہیے۔