بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

2 ارب روپے سے زائد خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ،نیب نے وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا،افسوسناک انکشافات

datetime 21  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب راولپنڈی نے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ ذرائع ابلاغ یوسف بیگ مرزا کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔دستاویز کے مطابق نیب نے یوسف بیگ مرزا کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا، اس کے ساتھ ہی نیب نے یوسف بیگ مرزا کو بار بار

ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کرنے والی کمیٹی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔خیال رہے کہ نیب تحقیقات کررہا ہے کہ یوسف بیگ مرزا 1998، 2003 اور 2010 میں کس طریقہ کار کے تحت ایم ڈی پی ٹی وی تعینات ہوئے۔دستاویزات کے مطابق یوسف بیگ مرزا پر 2 ارب روپے سے زائد خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے جبکہ نیب نے 1998 اور 2014 کے درمیان یوسف بیگ مرزا کو دیئے گئے فنڈز کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…