اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر کے استعفے کے بعدپاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہاہے کہ آئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کر نا ممکن نہیں ، پاکستانی نظام سیاسی بیان سے نہیں بدلا جاسکتا،عمران خان کے پاس 5 سال کا مینڈیٹ ہے، کارگردی بعد میں جانچی جائے ۔جمعرات کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہاکہ کہا کہ معیشت سنبھل گئی، ریفارمز
پرجھگڑا ہے، ایف بی آرخود کوتبدیل کرنے کو تیارنہیں ،تجربہ کار اور ناتجربہ کارکا مسئلہ نہیں ،بیوروکریسی تجربہ کار ہوتی ہے، وزیراعظم کا رویہ جمہوری ہے، ایمنسٹی اسکیم کا منظورنہ ہونا ثبوت ہے۔بابراعوان نے کہا کہ عمران خان کے پاس 5 سال کا مینڈیٹ ہے، کارگردی بعد میں جانچی جائے، پنجاب میں گورننس سے جومطمئن نہیں ہوتے وہ چھوڑجاتے ہیں۔