اسلام آباد (این این آئی) سعودی عرب نے پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبہ شامل کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سعودی وفد پاکستان کے دورہ کے بعد واپس چلا گیا ۔ذرائع نے بتایاکہ سعودی عرب نے پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے پانچ ائیر پورٹس کو روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے کی درخواست کردی۔ذرائع نے بتایاکہ سعودی عرب
نے پائلٹ پراجیکٹ کیلئے اسلام آباد ائیر پورٹ کا انتخاب کرلیا۔سعودی عرب وفد نے سیکورٹی،کسٹم،امیگریشن،ائیر لائنز،سول ایوی ایشن کے امور پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ دیگر ائیر پورٹس کو شامل کرنے کا فیصلہ سعودی حکومت کریگی۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے لاہور،کراچی،پشاور، ملتان ائیر پورٹس کو منصوبہ میں شامل ہونے کی درخواست کی۔