جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بلاول کیا ہے اسے کیا پتہ کہ حاکم علی زرداری کو 1977ء میں ذوالفقار علی بھٹو صاحب نےٹکٹ نہیں دیا تھا، معروف صحافی نے بلاول کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا کچھ کہہ دیا ؟ جانئے

datetime 13  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے بلاول بھٹو کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے بلاول بھٹو سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بلاول کو سریس کیوں لیتے ہیں ، بلاول کیا ہے ؟ اسے کیا پتا کہ حاکم علی زرداری کو 1977میں ذوالفقار علی بھٹو نے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا تھا ۔ 1985میں جب پیپلز پارٹی نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تو حاکم علی زرداری نے ایم این اے اور آصف علی زرداری نے ایم پی اے کی سیٹ پر

الیکشن لڑا تھا اس میں دونوں کی ضمانتیں ضبط ہو گئیں تھیں ۔ ذوالفقار علی بھٹو کے مرنے کے بعد تین بار حکومت ان کو ملی ۔ پچھلے 21سالوں سے یہ سندھ پر حکومت کرتے چلے آ رہے ہیں ۔ ان کی حکومت کی بدولت سندھ ’گٹر کا قبرستان ‘ بن چکا ہے ، باتیں چھوڑیں اور خدا کا خوف کریں ۔ معروف صحافی کا مزید کہنا تھا کہ جب یہ مرکز میں ہوتے ہیں تو یہ مضبوط وفاق چاہتے ہیں ۔ اور پھر شہباز شریف کیخلاف بریف کیس بھر کر پہنچ جاتے ہیں ۔ سلمان تاثر گورنر راج لگا دیتا ہے اور اسی طرح یہ صوبے میں ہوتے ہیں تو مضبوط صوبہ چاہتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…