لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ کار ذوالفقار راحت نےشہباز شریف سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار راحت نے انکشاف کیا ہے کہ تہمینہ درانی کا گھر ٹیکسلاسے کچھ دورہےجو ایک محل کی شکل اختیار کر چکا ہے یہ گھر جعلی پیسوں سے خریدا گیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتا یہ نیب ذرائع کا دعوی ہے بلکہ نیب نے بہت سارے معاملات کو اپنے سرکاری کاغذات میں لکھ لیا ہے ایسے لوگ بھی جن سے رابطہ کیا تو وہ وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ منی لاندرنگ کا نیٹ ورک اب منظر عام پر آگیا ہے ۔ٹافی بٹ ہو یا پھر ایان علی سہولت کار کے طور پر سامنے آگئے ہیں ۔ حمزہ شہباز شریف جو نیب کو تڑیاں لگا رہے ہیں ان کے پیچھے یہی وجہ تمام ثبوت نیب کے ہاتھ لگ چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک میں روپوش منی لانڈرنگ کے بڑے بڑے نیٹ ورک سامنے آگئے ہیں ۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیخلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے اہم ثبوت نیب کے ہاتھ لگ چکے ہیں ۔جس کی روشی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے ۔ معروف صحافی نے اہم انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورے حکومت میں منی لانڈرنگ تحت 85 ارب کے غیر قانونی اثاثے بنائے گئے۔