اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف لندن کے 6گھروں کے ذرائع بتانے سے گریزاں ہیں ۔ شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف پوری تنخواہ عطیہ کرتے تھے ، اب وہ اپنے اثاثوں سے متعلق قوم کو بتائیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 2007میں اومنی گروپ کے پاس صرف تین کمپنیاں تھیں
جو کہ 2018میں تجاوز کر کے تعداد میں 90ہو گئیں ہیں ۔ اسی طرح شہباز سلمان کے اثاثے 2013میں صر ف21ہزار تھے جو اب 3ارب روپے سے زائد ہو گئے ہیں ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز شریف کے اثاثوں کی وجہ ترسیلات زر ہیں جبکہ شہباز شریف لند ن میں اپنے 6گھروں سے متعلق ان کے ذرائع بتانے سے مکمل طور پر قاصر ہیں ۔