بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

آئی ایم ایف کے پاس جانا خود کشی ہے،وزیراعظم کو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا مشورہ دیا تھا،ممبراقتصادی مشاروتی کونسل ڈاکٹر اشفاق حسن کھل کر بول پڑے

datetime 12  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ممبراقتصادی مشاروتی کونسل ڈاکٹر اشفاق حسن نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)سے رجوع کو خودکشی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا مشورہ دیا تھا

لیکن 10لوگوں نے اس کے برعکس رائے دی، جس پر انہوں نے عالمی مالیاتی فنڈ سے رجوع کا فیصلہ کیا۔خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اگلا بجٹ آئی ایم ایف کا ہوگا، وہاں سے ہدف ملے گا جس کے حصول کے لیے ہمیں نفاذ کی پالیسی بنانی ہوگی۔ عوام کی اس بجٹ اور منصوبے سے چیخیں نکلیں گی۔انہوں نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، ملک میں ڈالر مہنگا ہونا زیادہ ٹیکس لگانے کا سبب بن رہا ہے، جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا تو ہرچیز مہنگی ہوجائے گی۔ڈاکٹراشفاق حسن نے کہا کہ اب حکومت کو دفاعی بجٹ ختم کرنا ہوگا یا پھر پورا ترقیاتی بجٹ مکمل ختم کرنا ہوگا اور دفاعی بجٹ آدھا سے بھی کم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام شرائط سے نہیں ملتا بلکہ وہ پالیسی ہے آپ لیں یا نہ لیں آپ کی مرضی، آئی ایم ایف کی عہدیدار نے کہا تھا کہ ہم قرضے لینے والوں کی شرائط نہیں مانتے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آئی ایم ایف کے بغیر دنیا میں بانڈز متعارف کراسکتا ہے لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ ہماری پیداوار آگے نہیں جاسکتی۔ انہوں نے آئی پی پی کے کنڑیکٹس پر بھی نظرثانی کا مطالبہ کیا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…