اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے ، پوری حکومت متحرک ہو کر پاکستانی عوام کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے، جادو کی چھڑی کسی کے پاس نہیں،
عوام کو ریلیف بھی ملے گا اور پاکستان کے قرضے بھی کم ہوجائیں گے ۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے اور پوری حکومت متحرک ہو کر پاکستانی عوام کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ گھر کی باتیں گھر کے اندر ہوں گی، میڈیا پر اس متعلق کوئی بات نہیں کروں گا،لاہور ہائی کورٹ سے رابطے کرنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا ان سے رابطہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،وہاں ہر قسم کے آدمی کو وہاں جا کر ریلیف مل رہا ہے جو حیران کن بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ ججز کا اپنا فیصلہ ہے میں کچھ کہنا نہیں چاہتا،رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ ملتان کو میٹرو پولیٹن سٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ گندم کا ٹارگٹ اس مرتبہ 40 لاکھ ٹن کر گیا ہے جس سے امید ہے کہ اس بار پیسے اچھے ملیں گے اور طوخرم کی سرحد کو اضافی چار گھنٹے کھول دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حالات میں بہتری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہوں گے لیکن جادو کی چھڑی کسی کے پاس نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف بھی ملے گا اور پاکستان کے قرضے بھی کم ہوجائیں گے ۔