جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بچوں سے زیادتی کی روک تھام سے متعلق خصوصی کمیٹی کااجلاس ، شیریں مزاری اور بیرسٹر سیف آپس میں لڑ پڑے ،افسوسناک صورتحال

datetime 12  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سینیٹ کی بچوں سے زیادتی کی روک تھام سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر شیریں مزاری اور بیرسٹر سیف آپس میں لڑ پڑے ، دونوں رہنما تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے جبکہ کمیٹی نے آئی جی اسلام آباد کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نوٹس جاری کرنے کے باوجود اجلاس میں شریک نہیں ہوئے،

وزیر انسانی حقوق آ سکتی ہیں اور آئی جی نہیں؟ ۔ جمعہ کو سینیٹ کی بچوں سے زیادتی کی روک تھام سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس نزہت صادق کی صدارت میں ہوا جس میں چائلڈ لیبر، بچوں کے اغوا اور بچوں سے زیادتی سے متعلق تحریک پر غور کیا گیا ۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون سازی کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بتایا جائے کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں کیا کر رہی ہیں؟ ۔انہوں نے کہاکہ قانون سازی کے بعد اس پر عملدرآمد سے متعلق کیا ہو رہا ہے؟ ۔انہوں نے کہاکہ قانون سازی کرنا ہمارا کام ہے، لیکن حقائق سے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ قوانین پر عملدرآمد سے متعلق بتایا جائے۔اجلاس کے دور ان کمیٹی نے آئی جی اسلام آباد کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا ۔کمیٹی ارکان نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد نوٹس جاری کرنے کے باوجود اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔شیری رحمن نے کہاکہ آئی جی کون سے دہشتگردی کے حملے کی روک تھام کے اقدامات کر رہے ہیں؟ وزیر انسانی حقوق آ سکتی ہیں اور آئی جی نہیں؟ ۔اجلاس کے دور ان بیرسٹر سیف نے کہاکہ کیا وزیراعظم اور وزرائے اعلی کے گھر خالی کیئے گئے؟ وزیراعظم ہاؤس اور وزراء اعلی کے ہاؤسز میں بچوں کے سینٹر قائم کیئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ان ہاؤسز میں بھینسیں رکھی جائیں تاکہ بچے دودھ بھی پی سکیں۔انہوں نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد کے خلاف اقدامات اٹھائے جائیں۔

شیریں مزاری اور بیرسٹر سیف کے درمیاں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا شیری مزاری نے کہاکہ میں بھی یہاں جذباتی تقریر کر سکتی ہوں،میری ایک میٹنگ ہے میں اس میٹنگ میں جا رہی ہوں۔بیرسٹر سیف نے کہاکہ وزیر صاحبہ آپ پھر اس میٹنگ میں آکر اپنا ٹائیم ضائع ہی نہ کیا کریں،یہ کوئی طریقہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم آپ کے بغیر اپنا کام چلا لیں گے۔ شیریں مزاری نے کہاکہ ٹھیک ہے جو آپ کو مناسب لگے، اگر آپ کا فروغ نسیم کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو ان سے جا کر بات کریں۔ اس موقع پر شیریں مزاری اور بیرسٹر سیف آپس میں الجھ پڑے اور کہاکہ اس طرح بات نہ کریں۔شیریں مزاری اور بیرسٹر سیف اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔بیرسٹر سیف نے کہاکہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ یہاں آکر اس طرح کا رویہ دکھایا جاتا ہے، یہ وزیر انسانی حقوق کا رویہ ہے؟ ۔انہوں نے کہاکہ یہ سب سے لڑائی کر رہے ہیں تو جاکر بدمعاشوں کا اڈا چلائیں،ان کے رویے کا مسئلہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…