بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعلی سے اختلافات ،تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری کے استعفیٰ کی افواہیں،وضاحت جاری

datetime 12  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری کے استعفیٰ کے افواہیں گردش کرتی رہیں تاہم اعجاز چوہدری نے زیر گردش اطلاعات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری وزیر اعلی پنجاب سے اختلافات کی خبریں بھی بالکل من گھڑت اور نہایت مضحکہ خیز ہیں۔

گزشتہ روز خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اعجاز چوہدری اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں اورانہون نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی، سیکرٹری جنرل ارشد داد کو بھجوا دیا جس میں قیادت سے شکوہ کیاگیا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوتے ہوئے بھی کام نہ ہوں تو پھر کیا کیا جاسکتا ہے، مجھ سمیت کارکنوں کو حکومت نظر انداز کر دیتی ہے۔کام نہ ہونے کے باعث شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کارکنوں میں بھی مایوسی اور بد دلی پھیل رہی ہے، ایسے حالات میں کام جاری نہیں رکھ سکتا۔تاہم پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدر نے زیر گردش اطلاعات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی کہ مستعفی ہونے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، بطور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعلیٰ پنجاب سے اختلافات کی خبریں بھی بالکل من گھڑت اور نہایت مضحکہ خیز ہیں، اہل خبر و قلم قیاس آرائیوں اور غیر مصدقہ اطلاعات کی ترویج سے گریز کریں۔  پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری کے استعفیٰ کے افواہیں گردش کرتی رہیں تاہم اعجاز چوہدری نے زیر گردش اطلاعات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری وزیر اعلی پنجاب سے اختلافات کی خبریں بھی بالکل من گھڑت اور نہایت مضحکہ خیز ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…