لاہور(این این آئی) سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری نہ لگانے والے ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا ہے۔
صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے اس سلسلہ میں تمام ایم ایس حضرات اورسی ای اوزکو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری کا بنیادی مقصد ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے لئے ڈاکٹر حضرات کی دستیابی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملہ کی بائیو میٹرک مشینوں پر حاضری کی روزانہ کی رپورٹ بھجوائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے عزم کے ساتھ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے مریضوں کے لئے مزید آسانیاں پیدا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا معیار بہتر کر کے نجی ہسپتالوں میں مہنگا علاج کروانے پر مجبور مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں کی طرف لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری نہ لگانے والے ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا ہے۔صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے اس سلسلہ میں تمام ایم ایس حضرات اورسی ای اوزکو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔