بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

مہنگائی بڑھنے کی رفتار نے تیز رفتاری کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے،گزشتہ 6سال کی بلند ترین سطح پر،عوام پریشان،افسوسناک انکشافات

datetime 12  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک میں اقتصادی ترقی کی رفتار تو کم ہو گئی لیکن مہنگائی بڑھنے کی رفتار نے تیز رفتاری کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے،آٹھ ماہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی شرح 6سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 12.09 فیصد رہی، مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر مڈل کلاس ہو رہی ہے جس کے لیے مہنگائی کی اوسط شرح 16.5فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے

مطابق ہفتے کے دوران ٹماٹر، پیاز ، چینی، گھی، چاول، چکن، گوشت، دودھ، دیہی، چائے اور دالوں سمیت 27 اشیا کی قیمت میں 17 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل، ایل پی جی اور کپڑا بھی مہنگا ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 53 بنیادی اشیا میں سے 49 اشیا گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 89 فیصد تک مہنگی ہو چکی ہیں جبکہ صرف دو اشیا کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…