جرم بھی نیب والے کریں اور تحقیقات بھی نیب کرے یہ کیسے ممکن ہے؟چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا استفسار

12  اپریل‬‮  2019

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے شہری شمشاد علی کو مبینہ طور پر جعلی کال نوٹس بھیجنے کے معاملے پر ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی کو 16 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاہے۔جمعہ کوچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب گل آفریدی اور نیب انٹیلی جنس کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ کومسترد کردیا۔

نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ کال اپ نوٹس جاری ہونے کے بعد حیدرآباد رجسٹرار آفس سے ملزم کو کال کی گئی، نیب کا تفتیشی افسر کسی کو براہ راست کال اپ نوٹس جاری نہیں کرتا، معاملے کی تحقیقات پولیس بھی کر رہی ہے۔چیف جسٹس احمد علی شیخ نے کہا جو انٹری رجسٹر عدالت میں پیش کیا وہ بھی گمراہ کن ہے اور لگتا ہے کل ہی بیٹھ کر یہ ترتیب دیا گیا ہے۔عدالت نے نیب کے ریکارڈ کا رجسٹر اپنی تحویل میں لے لیا، اس موقع پر پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کی ہے، کال نوٹس نیب نے جاری نہیں کیا۔جسٹس احمد علی شیخ نے استفسار کیا ڈپٹی ڈائریکٹر نیب گل آفریدی پر تو شہری کے اغواء کا مقدمہ بھی تھا اور انہوں نے اپنا تبادلہ اسلام آباد کرالیا،جرم بھی نیب والے کریں اور تحقیقات بھی نیب کرے یہ کیسے ممکن ہے؟۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کیوں نا نیب کے خلاف ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیں جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا آپ جس سے چاہیں تحقیقات کرالیں نیب کو کوئی اعتراض نہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ عدالت میں حل نہ ہو تو آئی ایس آئی سے بھی تحقیقات کرالیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر کو کہاکہ خاموش ہوجائو، شور مت کرو۔عدالت نے جعلی کال نوٹس بھیجنے کے معاملے پر ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی کو 16 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…