جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

نالائق ، نااہل ، چور ، جھوٹی اور بد نیت حکومت چور دروازے سے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے پر دستخط کرنے جا رہی ہے ‘ (ن) لیگ نے انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 11  اپریل‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ نالائق ، نااہل ، چور ، جھوٹی اور بد نیت حکومت چور دروازے سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے جا رہی ہے اورعوام سے حقائق کو چھپایا جا رہا ہے ،نالائق اور جھوٹی حکومت پارلیمنٹ سے بھاگ گئی کیونکہ یہ سچ کا سامنا کرنے کی جرات نہیں رکھتی،قومی اسمبلی کا اجلاس موخر کرنا آئی ایم ایف پرہونے والے مذاکرات کو قوم سے چھپانے کی سازش ہے ۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت چور دروازے سے فنڈنگ لینے کی عادی ہے ، تحریک انصاف کو بھی جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کے ذریعے چلایا گیا ،اب چور دروازے سے آئی ایم ایف کے معاہدے کو عوام سے چھپایا جارہا ہے ۔اب تک پارلیمان کو آئی ایم ایف کی شرائط کے بارے میں اعتماد میں نہیں لیاگیا ۔ مطالبہ ہے کہ پاکستان کی عوام کو بتایا جائے کہ کن شرائط پر آئی ایم سے معاہدے پر دستخط کئے جا رہے ہیں ۔قوم کو بتایا جائے ڈالر اور کتنا مہنگا ہو گا، روپے کی اور کتنی بے قدری ہو گی،بجلی، گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ کیاجارہا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس موخر کرنے کی اطلاح آئی ہے ،عمران نیازی حکومت پارلیمان اور قوم سے حقائق چھپارہی ہے،اسی طرح قومی اسمبلی کے سامنے ٹیکس ایمنسٹی پیش کرنے کے بجائے آرڈیننس کا سہارا لینے جارہی ہے ،ٹیکس چوروں کو ایمنسٹی دینے کا انتظام کر کیا گیا ہے ،نیشنل اسمبلی کا اجلاس منسوخ کیا جا رہا ہے کیونکہ علیمہ باجی، جہانگیر ترین اور اپنے دائیں بائیں بیٹھے چوروں کو ٹیکس ایمنسٹی دینی ہے ،حکومت نے اسمبلی کی کاروائی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا ایک گھنٹا سوالوں کے جواب دوں گا آپ نے تو اسمبلی کی کارروائی ہی بند کر دی ہے کیونکہ آپ کے پاس کسی سوال کا کوئی جواب نہیں ،موجودہ حکومت کے پاس نہ کوئی معاشی وژن ، پالیسی اور نہ ہی سٹریٹجی ہے ،ایوان میں عوامی مسائل پر بات نہ ہو، اسی لئے قومی اسمبلی اجلاس موخر کیا جا رہا ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…