جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف باہر ، زرداری اور فریال تالپور باہر ، حمزہ باہر کیا ڈیل ہوگئی؟دو چار ہفتوں میں کیا ہونیوالا ہے؟ حکومت کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 11  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اعتراف کیا ہے کہ مہنگائی میں ضرور اضافہ ہوا ہے ، مہنگائی شرح (ن)لیگ کے دور سے کم ہے ،ہمیں ایک ڈیڑھ سال تک مشکلات کا سامنا رہے گا، مولانا فضل الرحمان جتنا بھی نواز اور زرادری سے مل لیں این آر او نہیں ملے گا۔ جمعرات کو وزیر صحت عامر محمود کیانی کے ہمراہ وزیر مملکت حماد اظہر نے کہاکہ کچھ دیر قبل ایک حواس باختہ شخص نے بات کی کیونکہ اب ان کی ضمانت ہوگئی ہے اس لئے وہ بات کر رہے ہیں۔

حماد اظہرنے کہاکہ کاش وہ اس وقت بات کرتے جب ماڈل ٹاؤن کا واقعہ پیش آیا،کاش وہ حسن حسین اور اسحق ڈار کی منی لانڈرنگ پر بھی بات کرتے۔انہوں نے کہاکہ انہوں معیشت پر بھی اعداد و شمار دئیے ہیں ان سے یہ پوچھیں کہ معیشت کا یہ حال کس نے کیا؟۔ حماد اظہر نے کہاکہ معیشت کو بہتر کرنے کے لئے سلو ڈاؤن ضروری تھا ، پھر کہا گیا بیرونی قرضوں میں دس فیصد اضافہ ہوا ، ہمارے آنے پر بیرونی قرضے کم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پھر حمزہ شہباز نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوا ہے، ہم اڑھائی سے تین سو ارب پر اس کو بند کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی میں ضرور اضافہ ہوا ہے اور ہمیں احساس بھی ہے لیکن مہنگائی کی یہ شرح اب بھی ان کے دور سے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ روپے کی قدر اس وقت حقیقی سطح پر ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ اپنے دور میں غلط اعداد وشمار دیتے رہے، جتنا بھی چیخ لیں این آر او نہیں ملے گا۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ فیصل واوڈا نے کہا کہ دو چار ہفتوں میں نوکریوں کی برسات ہوگی حالات بہتر ہونگے۔حماد اظہر نے کہاکہ پھر انہوں نے کہا سٹاک مارکیٹ نیچے آگئی ، ان کے دور میں تریپن ہزار سے چوالیس ہزار پر سٹاک مارکیٹ کیسے آئی وہ نہیں بتائی ۔صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف باہر ، زرداری اور فریال تالپور باہر ، حمزہ باہر کیا ڈیل ہوگئی۔ حماد اظہر نے کہاکہ انہوں نے ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا اب ملنے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پہلے بھی کہتے تھے این آر او نہیں لیں گے مگر لے کر باہر چلے گئے۔

حماد اظہر نے کہاکہ انہوں نے تیل کے ذخائر کے کانٹیکسٹ میں بات کی،ہم بھی امید کا اظہار کر رہے ہیں کہ وہ ذخائر نکل آئیں ہمیں ایک ڈیڑھ سال تک مشکلات کا سامنا رہے گا۔ اس موقع پر صحافی نے وزیر صحت عامر محمود کیانی سے سوال کیا کہ وزیر اعظم نے کہا بہتر گھنٹے میں ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں میکانزم کیا ہوگا۔انہوں نے بتایاکہ حکومت کے پاس اتھارٹی ہے ہم قیمتیں کم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم نہ صرف ادویات کو پرانی قیمتیں بحال کریں گے بلکہ اس بھی قیمتیں کم کریں گے۔حماد اظہر نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان جتنا بھی نواز اور زرادری سے مل لیں این آر او نہیں ملے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…