اسلام آباد( آن لائن ) چوہدری برادران نے نواز شریف کی عیادت کیلئے ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی تاہم ، نواز شریف نے ملاقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہ کر سکے ،پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرینگے۔تفصیلات کے مطابق ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیش نظر مسلم لیگ (ق) اور (ن) لیگ میں قربتیں بڑھنے لگی۔ایک ہفتہ قبل مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری مونس الہی اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے درمیان ون آن ون ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق اس
ملاقات کو دونوں اطراف سے سینئر قیادت کی آشیرباد حاصل تھی۔مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی عیادت کرنے کے لئے ان کے گھر جاتی امراء4 پیغام بھجو ا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کی تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال دونوں خاندانوں کو قریب تر لارہی ہے اور چوہدری شجاعت حسین جلد میاں نواز شریف کی عیادت کیلئے رائے ونڈ جائیں گے تاہم اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے ملاقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پارٹی کی سینئر رہنماؤں سے مشاورت سے مشرو ط کر دیا ہے