پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کے انٹرویو کے بعد ٹی وی اینکر ندیم ملک کو دھمکی آمیز کالز،دھمکیاں کس نے اور کس ملک سے دیں؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 11  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) سینئر صحافی اور اینکر پرسن ندیم ملک کو سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے انٹرویو کے بعد سے دھمکی آمیز پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔صحافی ندیم ملک نے بتایا کہ جس دن انہوں نے اسحاق ڈار کا انٹرویو کیا اور پاکستانی عوام کے سامنے کچھ انکشافات کیے تو اس کے بعد سے امریکہ کے دو مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز پیغامات آنا شروع ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ جن نمبر سے کال آرہی ہیں وہ دونوں نمبرز یہ ہیں۔ 0012019364398، 0012019364954۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ وزیر اعظم عمران خان کے پاس ہے جب کہ امریکن ایمبیسی بھی یہاں موجود ہے وہ اس سارے معاملے کی چھان بین کریں۔ سینئر صحافی نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی بھی اس جانب توجہ مبذول کرائی اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کی اپیل کی ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ کسی موٹو اور پدو سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والے آئندہ بھی دھمکیاں دینے کی کوشش کر کے دیکھ لیں وہ ان دھمکیوں پر بھی لائیو پروگرامات کر کے ا?ن کا جواب دیں گے۔پاکستان کی اکانومی کو نقصان پہنچانے والوں کی حقیقت سامنے لاتا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے کرپٹ لوگوں کے خلاف آئندہ بھی سرکاری اعدوشمار کے ساتھ عوام تک پہنچاتا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ اسٹیو جابز کے نام کو لوگ اسٹیل جابز کے نام سے یار کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے لوگوں کی نوکریاں چرا لی تھیں اور اگر ہمارے حکمرانوں اور ذمہ داروں کی غیر مناسب کارکردگی رہی تو اسے عوام کے سامنے لایا جاتا رہے گا۔ صحافیوں کو دھمکیوں اور نقصان پہنچانے کا معاملہ کوئی نئی بات نہیں، جب بھی کسی صحافی کا قلم حق اور سچ کے لیے چلا تو اسے ہمیشہ ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور دہشت گرد عناصر کی جانب سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…