جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نئے پاکستان میں معاشی نظام کا بیٹرہ غرق ہوگیا ،ملک کا کوئی والی وارث نہیں ‘ حمزہ شہبازنے حکومت کیخلاف بڑے اقدم کا اعلان کردیا

datetime 11  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیازی صاحب کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے،معاشی حالت تشویشناک ہے ،نئے پاکستان میں معاشی نظام کا بیٹرہ غرق ہوگیا اورملک کا کوئی والی وارث نہیں ،نیازی صاحب قوم اب آپ کا محاسبہ کرے گی آپ کو چھپنے نہیں دے گی ،انہیں خواب میں بھی شریف فیملی نظر آتی ہے ،صرف اپنی نااہلی سے توجہ ہٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ آج پورے ملک میں ایک ریڑھی والا ،مزدور اور ہر طبقہ پریشان ہی نہیں بلکہ مہنگائی نے انہیں ذہنی مریض بنادیاہے، میں اپوزیشن اپوزیشن کھیلنے کیلئے یہ باتیں نہیں کررہا بلکہ میں ممبر اسمبلی سے پہلے پاکستانی ہوں ،گلیوں چوراہوں میں جو باتیں ہو رہی ہیں وہ تشویش کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب لاہور آئے اورپنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت کی وہاں بھی انہیں میری یاد ستا رہی تھی، نیب اورنیازی صاحب کو صرف میری یاد آتی ہے ،نیازی صاحب کو خواب میں بھی شریف فیملی نظر آتی ہے ، نیازی صاحب شریف خاندان کے بغض میں جل رہے ہیں۔صرف اپنی نااہلی سے توجہ ہٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب آپ کو مانگے تانگے کی حکومت مل ہی گئی ہے لیکن کنٹینرپر جو وعدے کرتے تھے کہیں جھوٹ ہی نہ ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو چور ،ڈاکو اورلٹیرا کہالیکن کچھ ثابت نہ ہو سکا ۔قوم کو بتانا چاہتاہوں انہیں آشیانہ اور صاف پانی میں تو کچھ نہ ملا اب منی لانڈرنگ کا جھوٹا دعوی کیاجارہاہے،ایک بار پھر عمران نیازی منی لانڈرنگ پر جھوٹا ثابت ہو گا۔ بتایا جائے کہاں گئیں چھپن کمپنیاں ان میں اربوں روپے کا غبن کہاں گیا؟ ،یہ کھلاڑی نہیں کھلنڈراہے۔ انہوں نے کہا کہ گروتھ ریٹ اوپر جانے کی بجائے مزید کم ہو گیاجبکہ مہنگائی کئی گنا بڑھ گئی ہے ،ہمارے دور میں گروتھ ریٹ 5.8فیصد تھا جو آج 2.2فیصد پر آ گیا ہے ،

آج ملک میں ڈالر کی قدر میں جتنا اضافہ ہوا تاریخ میں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا،پہلا موقع ہے برآمدات 12فیصد کم ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب میں شاعری ، جھوٹ یا بداخلاقی نہیں کررہا بلکہ قوم کے زخموں کو دکھا رہاہوں،قوم مہنگائی کی آگ میں جل رہی ہے ،آپ کی حالت قابل رحم ہے آپ شریف خاندان کے بغض میں جل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انٹر پور لے اس لئے حسین نواز کو گرفتار کرنے سے انکارکیاکیونکہ سیاسی طورپر کیس بنایاگیا اور انتقامی کارروائیاں سب کے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کون سے نئے پاکستان کی بات کرتے ہیں جس میں ادویات کی قیمتیں دو فیصد بڑھا دی گئی ہیں ، نیازی صاحب صرف تقریریں نہ کریں غریب سے پوچھیں اس کے کیا حالات ہیں،سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹ مہنگے ہو گئے ہیں،معاشی حالت تشویشناک ہے نئے پاکستان میں معاشی نظام کا بیٹرہ غرق ہوگیا اورملک کا کوئی والی وارث نہیں ۔ انہو نے کہا کہ ہم نے پیشکش کی آئیں مل کر معاشی حالت کو بہتر کریں لیکن ہمیں جواب میں چور اور ڈاکو کہا گیا ،آج بھی آپ کو پیشگی کہہ رہے ہیں کہ رمضان کی آمد آمد ہے غریب کا سوچیں ۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے یتیم بچوں کے بارے میں آپ کو تین مہینے بعد یاد آیاہے، جن کے ماں باپ کو بے دردی سے قتل کر دیاگیا ان کے لواحقین کو تین کروڑ کا چیک دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیازی کو نیب کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے ،آپ کہتے ہیں آئی بی اورایف آئی اے میرے نیچے ہے ،آپ کو صرف اپوزیشن کی گرفتاریوں کا شوق ہے ،آپ کو ڈالر کی قیمت میں اضافے کا میڈیا سے پتہ چلتا ہے یہ شرمناک بیان ہے،خدا کاخوف کریں ڈالر کی وجہ سے مہنگائی بڑھی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی بوکھلا گیا ہے

اسے نوازشریف ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کی فکر ہے ، اللہ سے ڈرتاہوں نیازی کی گیدڑ بھبھکیوں سے نہیں ڈرتا۔جب تم قوم پر کمر توڑ مہنگائی کرو گے تو مقابلہ کروں گا ،بنی گالہ کی ناجائز تجاوزات غریب آدمی کا مذاق اڑاتی ہیں،حکومت رہے نہ رہے قوم قائم ودائم رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں مس ایڈونچر کا خطرہ ہے ،ملک پر جنگ کے سائے منڈلا رہے ہیں ، ہمیں متحد ہونا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی خدمت کی ،1700کلومیٹر سڑک بنائیں اور آپ سے تین میٹرکی پشاور میٹرو بس نہیں بنی آپ کو اس پر شرم نہیں آتی ،نااہل لوگ حکومت چلا رہے ہیں ،کبھی بزدار عدالت میں معافی مانگتے ہیں کبھی سنہرے خواب دکھاتے ہیں ،ایمسٹی سکیم خود لے کر آ رہے ہو،عمران نیازی کی باتیں جھوٹ ہیں ،عوام کا بھلاکرو وگرنہ تمہیں گھر جاناپڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…